پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں برقرار،مٹی کا تیل 10 روپے سستا
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار،ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا بھی اعلان
اسلام آباد : حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے کیروسین آئل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا بھی اعلان کیا گیا۔
Comments are closed.