یکم اکتوبر سے پٹرول سستا ہونے کا امکان، اعلان آج ہوگا

اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے، پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے، دستاویز

اسلام آباد : یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے جس کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دوہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔

قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج کرے گی۔

Comments are closed.