پی آئی اے میں آپریشن کلین اپ۔۔۔جعلی اسناد اور بد عنوانی پر 23ملازمین برطرف

پی آئی اے انتظامیہ نے ادرے میں اصلاحات کا عمل تیز کر دیا ہے ۔ شکایات پر 48 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئیں جن کی روشنی میں 23 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔

 ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق 5 ملازمین کو جعلی تعلیمی اسناد ،5 کو بد عنوانی اور غبن میں ملوث ہونے پر ، 5 کو سرکاری دستاویزات کی چوری جبکہ 6 کو بغیر اطلاع طویل عرصہ غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کیا گیاہے۔ ایک ملازم کو اسمگلنگ اور 1 کو راز افشاں کرنے پر بھی نوکری سے برطرف کیا گیا۔

 ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ احکامات کے مطابق کام نہ کرنے پر تین ملازمین کی تنزلی جبکہ پانچ کی تنخواہ کم کی گئی ہیں۔سات ملازمین کو تادیبی خطوط جاری کیے گئے جبکہ 10ملازمین بے قصور پائے گئے ۔پی آئی اے نے اچھی کارکردگی پر 11ملازمین کو تعریفی اسناد اور 05 کو کیش ایوارڈ سے بھی نوازا۔

Comments are closed.