پمز میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو مکمل فٹ قرار دے دیا

شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نبولائز کرنے سے بہترہوئی۔ شہباز گل کے تمام خون کے نمونے نارمل ہیں۔ بورڈ نے چھاتی کے ایکسرے ، چند ٹیسٹ کرانا چاہالیکن شہباز گل نے انکارکردیا، میڈیکل بورڈ

اسلام آباد : پمزاسپتال نے شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں  قراردیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل نے صرف سینے  کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نبولائز کرنے سے بہترہوئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے پمز کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ میں شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں  قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل اپنے حواس میں ہیں اور نارمل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کا مکمل جسمانی معائنہ کرنا چاہا لیکن انہوں نے انکار کیا ہے۔ شہباز گل نے صرف سینے  کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نبولائز کرنے سے بہترہوئی۔ شہباز گل کے تمام خون کے نمونے نارمل ہیں۔ بورڈ نے چھاتی کے ایکسرے ، چند ٹیسٹ کرانا چاہالیکن شہباز گل نے انکارکردیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مریض کو معمولی نوعیت کی سینے کی تکلیف ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ شہبا گل کو تشدد کے الزام پرمیڈیکل کرانے کی بھی پیشکش کی گئی مگرانہوں نے انکارکیا۔شہبازگل کو ہدایت دی گئی ہیں کہ اپنی ادویات جاری رکھیں۔ چھ رکنی بورڈ کی جانب سے ادویات اوراحتیاط کی ہدائت کے بعد دسچارج سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

Comments are closed.