پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا منصوبہ ناکام

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ یکم مارچ کوبھارتی بحریہ کی جدید ترین کلواری آبدوزنے پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کی۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اوراسے روکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کےلیے پاکستانی حدود میں بھیجا۔ موجودہ سیکیورٹی ماحول اورپاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2022  کے دوران بھارت کی جانب سے جاسوسی اور معلومات اکٹھی کرنے کا امکان تھا۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ اقدام کے پیش نظر سخت نگرانی کی جارہی تھی۔ پاک بحریہ کااینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ فوری حرکت میں آیا اورمسلسل چوکنا رہتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی۔ یہ پاک بحریہ کی قابلیت اور پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔

اس سے پہلے 2016، مارچ 2019 اور نومبر 2021 میں بھی اپنی آبدوزوں کوپاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ 5 سال میں بھارتی آبدوز کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کا یہ چوتھا واقعہ ہے

Comments are closed.