میلسی: وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنائی ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے۔
میلسی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں ںے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی میں جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کی آئینی ترمیم پیش کریں گے۔جلسے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ نے بہت ساری چیزیں مجھ سے مانگ لی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ لگتا ہے کہ جو 74 سال میں کام نہیں ہوئے وہ آپ ایک سال میں کرانا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے۔ فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے لیے آئینی ترمیم پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کریں گے یا نہیں؟ سب سامنے آجائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں جتنا کسانوں کے پاس پیسہ آیا ماضی میں کبھی نہیں آیا۔ مکئی کی فصل کی قیمت میں اضافے سے کسان کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی، اب کسان کو کپاس کی دگنی قیمت مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان کو 70 سے 80 ہزار روپے تک کا فائدہ ہوا ہے۔
Comments are closed.