وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے قانون سازی کے ذریعے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو ملک کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بریفنگ دی۔ جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پُرامن اور تحقیقی استعمال سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے قانون سازی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جو کہ ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

دریں اثناء سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرون پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصاً زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی اور جدید ڈرونز کی نجی سطح پر درآمد بھی ممکن ہو سکے گی۔

Comments are closed.