پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، وزیراعظم عمران خان نے دنیابھرمیں پاکستانیوں کا سر فخرسے بلند کردیا۔پاکستان کی کورونا وباءکے خلاف موثر ترین جنگ کا عالمی دنیا نے بھی اعتراف کرلیا۔
ایشئین ورلڈ کی جانب سے ٹاپ ٹین سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی گئی۔ اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیاہے۔ برطانوی جریدے نےسیاستدانوں کی فہرست کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے بروقت اور ٹھوس حکمت عملی کے حوالے سے جاری کی ۔ اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے کامیاب سیاستدان اور سربراہ مملکت قرار ہائے۔
سیاستدانوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں،جریدے نے زلفی بخاری کی بھرپور خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ ایشئین ورلڈ کے مطابق ان دس سیاستدانوں نے وائرس کے اثرات دور کرنے کیلئے سخت محنت کی۔
Comments are closed.