اسلام آباد:وزیر اعظم نے آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی کوتاہیوں کے نتیجے میں آج عوام پس رہی ہے۔ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے ترین منصوبوں کیساتھ ترسیل و تقسیم کے نقصانات کو نظر انداز کیا ۔۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آٹے ،چینی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر غورکیاگیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ماہ رمضان کے لئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے۔معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بتایاکہ گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی 2019 میں اضافہ کیا گیا تھا ۔ اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں 6 سے 7 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ غریب افراد کو براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔
بجلی کی موجودہ قیمتوں اورگردشی قرضوں کے حوالے سے بریفنگ میں وزیر اعظم کوبتایا گیاکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹربیوشن لاسز کمی لانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ آئندہ دو سالوں میں مقرر ہدف کے نتیجے میں تقریباً سوا300 ارب روپے کی بہتری آئے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے بجلی کے مہنگے ترین منصوبوں کیساتھ ترسیل و تقسیم کے نقصانات کو نظر انداز کیا ۔ بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے
Comments are closed.