حکومت نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کی ٹھان لی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پنجاب بھر میں سہولت بازار بنائے جائیں گے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 845 روپے جبکہ 10 کلو آٹا 420 روپے کا ملے گا۔ چینی بھی 85 روپے کلو میں دستیاب ہوگی ۔ ابتدائی طور پر 196 سہولت بازار قائم کیے جائیں جن کی تعداد اس مہینے 350 تک پہنچا دی جائے گی ۔لاہور میں 31 سہولت بازار اسی ہفتے بنائے جائیں گے ۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ چھاپوں کے دوران پنجاب کے شہر وہاڑی سے 475 ٹن چینی اور30 ہزار کلو گھی ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کرلیاگیا ۔خیبرپختونخوا میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، اب 27 ہزار چھاپے مارے گئے ہیں جن میں 818 مقدمات درج کرکے 103 افراد کو گرفتار کیا جا چکاہے ،کارروائی میں 759 دکانیں سیل بھی کی گئی ہیں۔
Comments are closed.