وزیراعظم کاسیلاب اور بارشوں سےوفات پانےوالے فی فرد کیلئے 10لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم

 اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔ وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے ہی ہے۔ وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دے دیا ہے۔  اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔ وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی پر ریڈیو کے پینشنرز کے لئے بھی بڑے تحفہ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی۔ ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیوں  کا  سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں کل کھلی رہیں گی۔ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا

Comments are closed.