اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں آئیں گے اور ناں ہی کسی کو این آر او دیا جائے گا نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی، اس دوران نواز شریف کی وطن واپسی اور مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وفاقی وزیر فیصل واوَڈا نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے، انہیں ہر حال میں واپس لایا جائے، امید ہے نواز شریف کی واپسی سے متعلق وزیراعظم کو مس گائیڈ نہیں کیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جن لوگوں نے جھوٹی رپورٹس تیار کیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
بیرسٹر شہزاد اکبر نے اجلاس کو نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار اور اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں آئیں گے اور ناں ہی کسی کو کوئی این آر او دیا جائے گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا، نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ نواز شریف کو فوری وطن واپس لانا چاہیے۔
Comments are closed.