اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے فارن فنڈنگ کا سوال کیا، الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی سے کارروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو مطمئن نہیں کرسکی
احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےاپنےفارن اکاؤنٹس کوچھپایا اور ممنوعہ ذرائع سےفنڈزحاصل کیےگئے، پی ٹی آئی نےملک دشمن ذرائع سےفنڈنگ حاصل کی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کوغیرممنوعہ فنڈنگ کےشواہدپیش کیے۔ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس سےراہ فراراختیارکرتی رہی۔ اسکروٹنی کمیٹی نےتحقیقاتی کمیشن کورپورٹ جمع کرائی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےتحقیقاتی کمیشن کورپورٹ خفیہ رکھنےکی استدعاکی۔ عمران خان قوم کونہیں بتارہےپیسےکہاں سےآئےاورکہاں خرچ ہوئے
Comments are closed.