مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا وطن واپسی کا فیصلہ، وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے

لندن : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ جولائی کے تیسرے ہفتے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا 17 جولائی کے بعد وطن واپس آنے کا پلان ہے، اور وہ لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچیں گے۔اسحاق ڈار پاکستان پہچنے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے

Comments are closed.