مسلم لیگ ن کا پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف کی جانب سے وفاق کا محاصرہ کرنے پر گورنر راج لگانے کے آپشن پر غور کرنے عندیہ دیدیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایوان میں آکر حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی پیشکش کردی۔

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاق کا محاصرہ کرنے پر قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔حالات اگر ایسے ہوں تو گورنر راج کا آپشن موجود ہوتا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف کو دعوت دی کہ وہ پارلیمان میں آکر حکومت کو تبدیل کریں۔وزیر قانون نے کہا کہ ایس ایس پی لاہور صوبے کے بجائے وفاق کے ملازم ہیں۔اس لئے وفاقی کے احکامات ماننے کے پابند ہیں تاہم افسوس کی بات ہے کہ احکامات نہ ماننے پر وزیر اعلی پنجاب ایس ایس پی کو شاباشی دے رہے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے ایس ایس پی لاہور غلام محمود ڈوگر کیخلاف بھی قانونی کاروائی کا اعلان کیا۔وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جمہوریت میں محاصرے نہیں ہوتے۔اگر کوئی محاصرہ کرے گا تو حکومت اسکو روکے گی۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان حکومت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ قانون کے دائرے میں رہیں گے تو ضرور آئیں۔ وزیر اعظم کے مشیر نے تحریک انصاف کو حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی دعوت دی۔

Comments are closed.