راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے مہنگائی مارچ کا راولپنڈی آمد پر اسلام آباد داخلے کے لیے روٹ طے پاگیا 28 مارچ بروز سوموار شام 5 بجے مری روڈ پر لانگ مارچ کے شرکا اور قائدین کا استقبال کیا جائے گا
صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی سابق مئیر سردار نسیم خان کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں آنے والا لانگ مارچ کچہری چوک پہنچ کر براستہ مریڑ چوک مری روڈ پر پہنچے گا مری روڈ پر استقبالیہ کیمپوں میں موجود مسلم لیگی کارکنان اور راولپنڈی کے شہری لانگ مارچ کے شرکا اور قائدین کا استقبال کرے گی جلوس مری روڈ پر نواز شریف پارک پہنچ کر براستہ ڈبل روڈ اسلام آباد میں داخل ہو کر مرکزی جلسہ گاہ پہنچے گا۔
سردار نسیم خان کے مطابق راولپنڈی کی عوام مسلم لیگی قیادت کی آمد کی منتظر ہےاور بہت جلد عمران حکومت کو رخصت کردیا جائے گا اور میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالیں گے، بڑکیں مارنے والے وزیر اور بیڈ گورنس حکومت کے ذمہ داران کو عوام مکمل طور پر مسترد کرچکی ہے، اب کوئی طاقت انہیں بچا نہیں سکتی ،سرکاری وسائل پر جلسہ کرنے والوں کو عوامی میدان کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ذریعے رخصت کردیا جائے گا۔
Comments are closed.