فلیٹ الاٹمنٹ کے معاملے پر جھگڑا، اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے پیٹی بھائی قتل کردیا

اسلام آباد میں سرکاری رہائشگاہ پر قبضے کے معاملے پر وفاقی پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے پیٹی بھائی کو قتل کر دیا، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں مشہور تجارتی مرکز آبپارہ کے قریب واقع سرکاری فلیٹ کی الاٹمنٹ کے معاملے پر ‏کانسٹیبل عاصم اورکانسٹیبل بخت منیر کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس دوران کانسٹیبل عاصم نے طیش میں آ کر بخت منیر پر فائرنگ کردی۔

ملزم کی فائرنگ سے اس کا پیٹی بھائی شدید زخمی ہوا جسے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، لاش پوسٹ مارٹم کر لیا گیا، جب کہ واقعہ فوری بعد ملزم فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عاصم اور کانسٹیبل بخت منیر کے درمیان پہلے بھی بھی  فلیٹ کے معاملے پر ‏جھگڑا ہو چکا تھا،جس پر انہیں معطل بھی کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مفرور ملزم کو ‏فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments are closed.