اسلام آباد میں پولیس مقابلہ میں ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر لیاقت علی شہید ہو گیا ہے جبکہ ایک جوان زخمی ہوا ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار ڈاکو گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ، پولیس نے ایک ڈاکو بھی گرفتار کیا ہے
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ بارہ کہو میں گاڑی پر سوار ملزمان نے ایک شہری پر فائرنگ کی اور فرارہوئے۔ گشت پر موجود سب انسپکٹر لیاقت علی اور جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کردی۔ کراس فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر لیاقت علی شہید ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد ، تھانہ بارہ کہو میں پولیس مقابلہ
ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر لیاقت شہید ایک جوان زخمی
پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار ڈاکؤ گاڑی چھوڑ کر فرار
پولیس نے ایک ڈاکو بھی گرفتار کرلیا pic.twitter.com/B6KSyCTT4R
— Shakeel Qarar (@Qarar009) February 12, 2022
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.