تھانہ ککرالی کے علاقہ میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پرڈی پی او گجرات نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت معاملے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیاہے، واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے گاوٗں ملکہ کے رہائشی شرافت علی نے تھانہ ککرالی کو درخواست دی ہے کہ مورخہ 5 اکتوبر کو چند پولیس اہلکار میرے بیٹے سخاوت علی کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور تشدد کرتے رہے اوراگلی شام مورخہ 6 اکتوبر کو معززین علاقہ کے کہنے پر اسے چھوڑ دیا گیا۔ جس کی حالت تشویشناک تھی میں اپنے بیٹے کو لیکر گھر آگیا جس کے بعد اسکی طبیعت دن بدن بگڑتی گئی جو مورخہ.10.20 19کو گھر پر وفات پاگیا۔مدعی کی درخواست پر تھانہ ککرالی میں ASIسمیت 5نامزد نامعلوم پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔نوجوان کی موت کا تعین کرنے کے لئے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جن کو واقعہ کے اصل حقائق سامنے لانے اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جلد ازا جلد پیش کرنے کے ہدایت کی گئی۔
Comments are closed.