شمالی وزیرستان میں آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کے میر علی یونین کونسل نمبر سات میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں برس تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔ وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے لئےملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے۔ تمام والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو یقینی بنائیں۔ بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر  پولیو وائرس سے بچا یا جا سکتا ہے،عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر طبقے افراد کو پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ سول سوسائٹی میڈیا علماء کرام پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔

Comments are closed.