پاکستان کے7 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

 اسلام آباد:پاکستان میں پولیو وائرس ایک با رپھر تیزی سے پھیلنے لگا۔پاکستان کے سات بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد ، خیبر پختونخواہ کے چار اور پنجاب کے دو شہر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن سات شہروں کے سیوریج میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں اسلام آباد، پشاور،بنوں،نوشہرہ،سوات ،راولپنڈی اورلاہور شامل ہیں۔ پولیو ٹیسٹ کیلئے متاثرہ سیوریج لائنز سے سیمپلز گزشتہ ماہ لئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق 2022 میں اب تک 11 شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہو چکی ہے۔اسلام آباد کے سیوریج میں آخری بار پولیو وائرس 2018 میں پا یا گیا تھا۔

Comments are closed.