ملک میں اب بھی سیاسی انجینئرنگ کی جارہی ہے، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، یہ سیاسی انجینئرنگ ہی ہے کہ ایم کیوایم کو اکٹھا کیا گیا:گفتگو

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، ملک میں اب بھی سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، ایم کیو ایم کو اسی لیے اکھٹا کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں، پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے معیشت قابو میں نہیں آنی، ملک 90 فیصد ڈیفالٹ ہو چکا ہے، اتنی بڑی فروخت کا کسی نے نوٹس نہیں لیا، ہمارے دور میں بہترین خارجہ پالیسی تھی، کبھی کسی کا امریکہ میں ایسا استقبال نہیں ہوا جیسا میرا ہوا۔

Comments are closed.