گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری:طلبہ کا پھر احتجاج، دھرنا،پرنسپل اور وی سی معطل

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کی آئندہ تاریخ تک سپریم کورٹ سے حکم امتناع لینے کی یقین دہانی پرطلباء واپس لوٹ گئے۔

راولپنڈی کے گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کےخلاف طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے مری روڈ پر ٹریفک بند کرکے ڈائریکٹر کالجز دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔اے سی سٹی کی آئندہ تاریخ تک سپریم کورٹ سے حکم امتناع لینے کی یقین دہانی پرطلباء واپس لوٹ گئے۔ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔

طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔پلے کارڈ اٹھائے اورمری روڈ پردھرنا دے دیا۔احتجاجی مظاہرے میں پروفیسر بھی شریک رہے۔احتجاج کے دوران مظاہرین طلباء و طالبات نے مری روڈ کوکمیٹی چوک سے کئی گھنٹوں تک بند رکھا جس کے باعث اندرون شہر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔طلبہ نے سیکرٹری ایجوکیشن سے مذاکرات کا مطالبہ کر دیا تاہم بعد میں ڈائریکٹر کالجز اور اے سی سٹی سے مذاکرات پر آمادہ ہوگئے۔اے سی سٹی نے یقین دہانی کروائی کہ کالج کی نجکاری کے بعد آئندہ تاریخ پر سپریم کورٹ سے حکم امتناع لے کر دیا جائیگا۔آئندہ مذاکرات سیکرٹری ایجوکیشن سے ہوں گے۔دوسری جانب احتجاج کو ہوا دینے پر گارڈن کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کومعطل کرکے انکے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا۔

Comments are closed.