اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپنے عہدے سے فوری الگ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک ناکام ہونے سے متعلق کسٹوڈین آف دی ہاوس کا بیان انتہائی قابل افسوس ہے،تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر غیر جانبدار نہیں رہے، اس لیے وہ فوری طور پر مستعفی ٰ ہو جائیں۔
سید نئیر حسین بخاری نے کہاکہ اسپیکر اسد قیصر کو احساس ہونا چاہئے کہ وہ تحریک انصاف کے کارکن نہیں بلکہ کسٹوڈین آف دی ہاوس ہیں، اس طرح کھل کر حکومت کی حمایت کے بعد اسپیکر کو فوری عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
نیر بخاری کاکہنا تھاکہ اسپیکر اسد قیصر مسلسل وزیراعظم کی حمایت اور اپوزیشن مخالف بیانات دیکر فریق بن چکے ہیں، خدشات ہیں کہ اسپیکر، تحریک عدم اعتمادکے دوران اپوزیشن کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کریں گے۔
Comments are closed.