پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ، ڈی چوک میں انتظامات مکمل

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آج ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی جلسہ عام کے انتظامات کو حتمی شکل دے گئی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کینٹینر آج رات ڈی چوک پہنچا دیا جائے گا، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے رابطہ کرکے ڈی چوک کے گردو نواح میں واک تھرو گیٹ لگانے کا پابند کیا ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اور کارکنوں کی حفاظت کے سخت اقدامات کئے جائیں پیپلز پارٹی قیادت اور کارکن ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے مکمل تعاون کرے گی، قیادت اور کارکن واک تھرو گیٹس سے جلسہ گاہ میں داخل ہونگے، نیر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اور ضلحی انتظامیہ بھی پرامن تاریخی جلسہ عام میں کسی بھی رکاوٹ سے گریز کرے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کارکنوں کو کل علی الصبح سے ہی ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کل 8مارچ ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے صوبائی تنظیم خیبر پختونخواہ راولپنڈی ڈویژن عہدیداران اور آزاد کشمیر کی تنظیموں سے رابطے کئے ہیں آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ سے پیپلز پارٹی کے ہزاروں جیالے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور دور دراز کے قافلے بھی کل فیض آباد اسلام آباد پہنچیں گے جہاں سے مشترکہ جلوس کی شکل میں ڈی چوک اسلام آباد روانہ ہونگے

Comments are closed.