پیپلزپارٹی مارچ کے استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری،ٹینٹ ویلیج بنانےکا فیصلہ

  اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ اسلام آباد آمد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری پارٹی عہدیدران اور کارکنوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے سات مارچ کو روات اسلام آباد میں آمد پر ٹی چوک میں ٹینٹ ویلیج بنانے کا فیصلہ کیا گیا، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فون کرکے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری سے اسلام آباد روات اور ڈی چوک میں جلسوں کے حوالے سے مشاورت کی ۔

نئیربخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو کو روات میں ٹینٹ سٹی عوامی مارچ کے شرکاء کی رہائش اور چیرمین بلاول بھٹو کے استقبال بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ عوامی مارچ کے شرکاء 7مارچ کو رات روات ٹینٹ سٹی میں گزاریں گے ،نئیر بخاری نے چئیرمین کوآٹھ مارچ کے عوامی مارچ کے روٹ سے متعلق بھی بتایا۔

 سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سے سینٹر مصطفے نواز کھوکھر نے بھی ملاقات کی اور عوامی مارچ کے اسلام آباد آمد پر مشاورت کی ۔ نئیر بخاری نے پارٹی اورتنظیمی عہدیداران کو مارچ کے راستوں اور شاہراہوں پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے اورخیر مقدمی بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ ٹی چوک پرعوامی مارچ کا فقید المثال استقبال کرنے کیلئے دن رات محنت کی جائے ۔نئیر حسین بخاری کل بروز اتوار پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کرینگے ۔

Comments are closed.