اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے حکمران اتحاد کو بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم، اے این پی کو ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے ضمنی انتخابات لڑنے سے منفی تاثر جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے سامنے بڑا مطالبہ رکھ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں ضمنی الیکشن بائیکاٹ کا مشترکہ اعلان کریں۔ پیپلزپارٹی نے اے این پی، ایم کیو ایم کیلئے میدان خالی چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے ۔ پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات بائیکاٹ معاملے پر واضح تقسیم ہے۔ پیپلزپارٹی کی اکثریت اے این پی، ایم کیو ایم کےانتخاب لڑنے کی مخالف ہے۔
پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم، اے این پی کو انتخابات لڑنے سے روکا جائے ،کراچی کو ایم کیو ایم ، کے پی کو اے این پی کیلئے خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ ایم کیو ایم، اے این پی کے الیکشن لڑنے سے سیاسی نقصان ہو گا۔ ایم کیو ایم، اے این پی پی ڈی ایم میں شامل نہیں لیکن اتحادی ہیں۔
پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے ضمنی انتخابات لڑنے سے منفی تاثر جائے گا۔
Comments are closed.