سینٹورس مال میں آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار

ایم سی آئی کےشعبہ فائربریگیڈیر کے پاس ہیومن ریسوس کی کمی ہے۔ شاپنگ مال میں ایسے واقعات کوروکنےکیلئےاقدامات کیے جائیں۔ مال میں فائراسموکنگ الارم جیسے جدیدآلات نصب کئے جائیں ، رپورٹ میں تجویز

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
سات رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹورس مال کےفوڈکورٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگی۔ کوکنگ آئل سمیت آگ بھڑکانےوالامیٹریل اسٹورہونے کی وجہ سے لگی۔ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کاانتظام نہیں تھا
ابتدائی رپورٹ کے مطابق 200 فٹ تک اونچائی سےآگ بجھانے کیلئے فائر وہیکل برانٹو کا استعمال کیاگیا جبکہ سترہویں منزل سےاوپرآگ بجھانے میں فائرفائٹرزکومشکلات کاسامناکرنا پڑا۔ سینٹورس مال کی ٹاپ فلورتک شیشہ تھا لیکن وینٹیلیشن کی جگہ نہیں تھی۔ ٹاپ فلور پر وینٹیلیشن نہ ہونے کی وجہ سے دھواں بھرگیا۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم سی آئی کےشعبہ فائربریگیڈیر کے پاس ہیومن ریسوس کی کمی ہے۔ رپورٹ میں شاپنگ مال میں ایسے واقعات کوروکنےکیلئےتجاویزبھی دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مال میں فائراسموکنگ الارم جیسے جدیدآلات نصب کرنےکی سفارش کی گئی۔ تجویز دی گئی کہ ٹاپ فلور پر وینٹیلیشن کانظام بنایا جائے۔ حتمی رپورٹ آئندہ دو روز میں تیارکرکےوزارت داخلہ کوپیش کی جائے گی

Comments are closed.