صدرمملکت عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے ریفرنس دائر کیا،ریکوڈک ریفرنس میں عدالت عظمیٰ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی

صدر مملکت عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا۔وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے ریفرنس دائر کیا۔ریکوڈک ریفرنس میں عدالت عظمیٰ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی۔

عدالت سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی۔ریفرنس میں فارن انویسٹمنٹ (پروٹیکشن اینڈ پروموشن) بل 2022 کی منظوری کے حوالے سے بھی وضاحت طلب کی جائے گی۔مارچ 2022 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے اپیکس کمیٹی میں ریکوڈک منصوبے کے تصفیے اور بحالی کے فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔۔

30 ستمبر 2022 کو وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کے حوالے سے وفاقی اور حکومت بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے کی تعمیر کے بارے میں سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کے حوالے سے وضاحتی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

Comments are closed.