صدر کا جلد از جلد مواخذہ کیا جائے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کیلئے صدر کے اقدامات غیر آئینی ہیں، صدر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کا جلد از جلد مواخذہ کیا جائے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےاپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کیلئے صدر کے اقدامات غیر آئینی ہیں، صدر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ان وجوہات کی بنا پر اتحادیوں کو ساتھ ملا کر صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

Comments are closed.