وزیر اعظم کا نوٹس ایک با رپھر کام نہ آیا ،مہنگائی کے مارے عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔ایک ہفتے میں چینی، آٹا،مرغی،انڈے اور ٹماٹر سمیت پچیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔ کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے سے 100 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی 0.45فیصد مزید ا ضافہ ہوا۔برائلر مرغی 26 روپے روپےکلو ،انڈے 9 روپے درجن جبکہ چینی کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کلو کا اضافہ ہوا ۔ ٹماٹر 4 روپے،دال ماش 2 روپے فی کلو ،20 کلوآٹے کا تھیلا 4 روپے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41روپے مہنگا ہوا-
گوشت، چاول ،گھی ، تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی ا ضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز ،آلو، اور دالوں سمیت 9 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 17 شیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
Comments are closed.