اسلام آباد:رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا طوفا ن ، 25 اشیاء ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔برائلر مرغی کی قیمت 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ۔ گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 52 روپے 20پیسے مہنگا ہوکر 1188 روپے کاہوگیا۔ 1فیصد سے زائداضافے کیساتھ مہنگائی کی شرح 15.67 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے زندہ مرغی کی قیمت 23 روپے 59 پیسے اضافے کیساتھ 302 روپے سے تجاوز کر گئی۔ گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 52 روپے 20پیسے مہنگا ہوکر 1188 روپے کاہوگیا جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 9روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر قیمت 1173روپے تک جا پہنچی ۔ تازہ دودھ، آلو ،پیاز، دالیں، مٹن،بیف ، د ہی ،کیلے اوربچوں کا خشک دودھ بھی مہنگا ہوا۔
رواں ہفتے لہسن16 روپے ،ٹماٹر3 روپے 11 پیسے، انڈے 5 روپے 73 پیسے جبکہ چینی 81 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.