اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد سے تجاوز کر گئی ۔ چکن، ٹماٹر، آٹا، گھی، چینی ،دالیں اوردودھ مزید مہنگا ہو گیا۔مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد سے تجاوز کر گئی
پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مرغی 21 روپے کلو، ٹماٹر 8 روپے ، آٹا 1 روپے جبکہ چینی 60 پیسے مہنگی ہوئی ۔ دوسری جانب لہسن، پیاز، آلو، ایل پی جی، چاول، گڑ کے نرخوں میں کمی آئی۔
مجموعی طور 22 اشیائے مہنگی ، 7 سستی جبکہ 20 کی قیمتوں میں ا ستحکام رہا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران لال مرچ کا ڈبہ 140 فیصد ،بجلی 70 فیصد ،مرغی 96 فیصد ، انڈے 37 فیصد جبکہ چینی 21 فیصد مہنگی ہوئی ۔
Comments are closed.