وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ممتاز حسین (نمائندہ خصوصی نیو یارک)

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھادیا ،ملاقات میں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ابترصورتحال کا ذکرکیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیوگوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔

دوسری جانب انتونیو گوتریس نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے  مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔

بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ  کیا۔

Comments are closed.