عدم اعتماد کی کامیابی پرشہبازشریف وزیراعظم،اپوزیشن کا اتفاق

لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری، سلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور شہبازشریف کو بطور وزیراعظم نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔شہباز شریف کے گھر میں ہونے والی بیٹھک میں تینوں رہنمائوں نے حکومت کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت کی۔

پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے پہلے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کیا۔اپوزیشن نے اسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا ٹاسک سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کیا گیا جب کہ انہیں حکومتی اتحادی جماعتوں سے معاملات طے کرنے کا بھی اختیار دیا گیا۔

اس موقع پرشہباز شریف نے نمبر گیم کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔جبکہ آصف زرداری نے ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی سے ہونے والے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس کے شرکا نے نمبر گیم کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔

Comments are closed.