وزیراعظم شہبازشریف اور  آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف سے  آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اورعوامی فلاح  کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینزکے صدرآصف علی زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس آمد ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کا  استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور  سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورعوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں ملکی خصوصاً  صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.