وزیراعظم شہباز شریف کا پانچ بنیادی اشیاء ضروریہ کو کم نرخوں پر فراہم کرنے حکم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یوٹیلٹی اسٹور کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کا کرتے ہوئے کہا کہ 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کی جائے ۔سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے پورے ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کو فراہم کی جائے گی۔ آٹے، چینی، گھی، دالیں، اور چاول کی بازار سے کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں تو سیع کی بھی منظوری دی اور کہا کہ کراچی میں یوٹیلٹی اسٹور کی کم تعداد کسی قدر منظور نہیں۔ کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے کا جامع منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے۔ پسماندہ طبقے کو اس وقت ریلیف کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقے کے ریلیف کیلئے حکومت ہر قیمت خرچ کرنے کو تیار ہے۔ پسماندہ طبقے کو اشیاءِ ضروریہ پر ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سبسڈی کا نظام شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائے۔ مختلف قسم کی سبسڈیاں اکٹھی کرکے ایک جامع نظام بنایا جائے،نظام کے تحت خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کے ریلیف کو ترجیح دی جائے۔ سبسڈی کے نظام میں اصلاحات کیلئے وزیرخزانہ، وزیرصنعت و پیداوار اور وزیرتخفیف غربت تعاون سے حکمت عملی تشکیل دیں

Comments are closed.