اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ سندھ کے دوران نواب شاہ آمد ہوئی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ نواب شاہ پہنچے۔ وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ کراچی پر اتحادیوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم سے شکوے کرڈالے ۔۔۔ کہا فنڈز کے اجرا میں تاخیر سے گرین لائن اور برساتی نالوں کی تعیر کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔ ملاقات میں بی آر ٹی ریڈ لائن اور کے سی آر منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی ۔ وفد نے وزیراعظم کو پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے سے آگاہ کیا،، ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تقرری سے متعلق تحفظات بھی وزیراعظم کے ساتھ شیئر کردیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،، پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں،ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں قوم کو اپنے مسلح جوانوں پر فخر ہے
Comments are closed.