وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب کر لیا
وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل ہوگا ۔ جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو سرمایہ کاری بورڈ ریگولیٹری قواعد پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کی بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ہارڈ شپ کیٹیگری بارے ایک دوا کی منظوری بھی دے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 ادویات میں کمی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی سال 2020ء کی ٹیکس ڈائریکٹری کی منظوری بھی دی جائےگی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کیساتھ امن و امان کی صورتحال پر بھی غور ہوگا،اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں بارے بھی آگاہ کیا جائےگا۔
Comments are closed.