وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے لئے روانہ، اسحاق ڈار بھی ہمراہ
اسحاق ڈار5 برس سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے تھے،معاشی جادوگر کہلانے والے اسحاق ڈار کو پاکستان میں مہنگائی میں کمی ڈالر کو قابو میں رکھنے اور معیشت کی ترقی کا ٹاسک دیا گیا ہے
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان آنے کیلئے روانہ ہوگئے۔شہباز شریف مکمل پولیس پروٹوکول میں سلمان شہباز کی رہائش گاہ سے لوٹن ائیرپورٹ جانے کیلئے نکلے۔
دوسری جانب اسحاق ڈار بھی پاکستان جانے کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے۔پاکستان جانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار الگ الگ ایئرپورٹ پہنچے۔
نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا۔ اسحاق ڈارنے وطن واپسی کیلئے بدھ کی نشت بک کرائی ہوئی تھی۔اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کرسینٹ اوروزیرخزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے۔
اسحق ڈار پانچ برس سے لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے تھے۔گزشتہ روز لندن میں اعلیٰ لیگی قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔معاشی جادوگر کہلانے والے اسحاق ڈار کو پاکستان میں مہنگائی میں کمی ڈالر کو قابو میں رکھنے اور معیشت کی ترقی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کا روز اوّل سے موقف تھا کہ ان خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔اسحاق ڈار اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ائر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں۔اسحاق ڈار پاکستان ہائی کمشن کے عملے اور گاڑیوں کے ہمراہ لوٹن ائر پورٹ روانہ ہوئے۔ جہاں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جہاں سے سفر ختم ہوا وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔
Comments are closed.