وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ،وزیراعظم شہباز شریف سربراہ اجلاس میں شرکت ،عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔ دو روزہ دورے میں وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ شریک عالمی رہنمائوں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال اور خطہ کی ترقی و خوشحالی کے اقدامات پر بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس جائیں گے اور مسجدِ خضر بلکہ موف کے مزار پر بھی جائیں گے۔ وزیراعظم تاجکستان ، ازبکستان ،روس ،ایران، بیلا روس اور کرغستان کے صدور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر کی طرف سے سربراہان ممالک کے اعزاز میں دیئے گئےعشائیے میں شرکت کریں گے اور ترکی کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان 2017 میں ایس سی او کا مکمل رکن بننے کے بعد سے اپنی شرکت کے ذریعے تنظیم کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

Comments are closed.