وزیراعظم شہبازشریف جمعرات سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے

آج جنیوا سے واپسی، متحدہ عرب امارات کے دورے پراعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا، وزیراعظم اماراتی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اورتجارتی امور پربات کرینگے

وزیراعظم شہبازشریف جنیوا سے آج رات وطن واپس لوٹیں گے۔وہ جمعرات سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کرینگے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی متحدہ عرب امارت جائے گا۔وزیر اعظم کی صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوگی۔یو اے ای قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Comments are closed.