وزیراعظم شہباز شریف کا چودھری نثارعلی خان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

چودھری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے

Comments are closed.