وزیراعظم کی عوام کو مہنگی بجلی کا متبادل سولر دینے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس، 14000 میگاواٹ کے سولر منصوبے لگانے کا فیصلہ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول رقم کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں 14 ہزار میگاواٹ کے سولر منصوبے لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول رقم سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
اجلاس میں کم لاگت سولر بجلی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پہلے مرحلے میں 9000 میگاواٹ کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔سولرائزیشن منصوبوں کے تحت نہ صرف سولر سسٹم رعایتی قیمت پر دئیے جائیں گے بلکہ ٹیکس کی مد میں بھی چھوٹ حاصل ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے منصوبوں کی تکمیل کیلئےجامع پلان مرتب کرنے اور گزشتہ پونے چار سال کے دوران بجلی منصوبوں میں تاخیر پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایات کی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کی بجائے صارفین کومتبادل کے طور پر سولر پینل دئیے جائیں اور اس میں بلوچستان کو ترجیح دی جائے۔ اقدام سے درآمدی ایندھن کا بل کم ہوگا اور سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔
Comments are closed.