وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کا وطن واپسی کا فیصلہ

کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا،منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،پاکستان واپس آ کر اپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں،عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دے:سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا،منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،پاکستان واپس آ کر اپنے خلاف مقدمہ میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں۔۔عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دے۔

سلمان شہباز نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شئیرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔27 اکتوبر 2018 سے یوکے میں ہوں کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا۔ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا۔2018 میں بیرون ملک گیا 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا۔عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظورکرے۔

Comments are closed.