وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ ترکیہ کے باعث حکومت نے 9 فروری کو بھی آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی۔اس سے پہلے اے پی سی 7 فروری کو بلائی گئی تھی تاہم بعد میں تاریخ بدل کر 9 فروری رکھی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب ایردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار اور ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
Comments are closed.