مسلم لیگ ق کا پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے سیاسی زندگی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی نے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان جلد ہو گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں انضمام کی تقریب لاہور میں ہوگی۔ پرویز الہی عمران خان کی موجودگی میں پارٹی انضمام کا اعلان کریں گے۔

دوسری سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

Comments are closed.