جشن عید میلادالنبی ،حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی

عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے ۔وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد سزاؤں میں  تخفیف کیلئے تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔

دوتہائی سزا مکمل کرنے والے قیدیوں اور 18 سال سےکم عمر قیدیوں کو  بھی سزاؤں میں 30 دن کی معافی دی گئی ہے۔ دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث،کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی۔

Comments are closed.