اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ اٹھائیس فروری تک عمران خان کی ضمانت فیصلے پرحکم امتناع برقرار رہے گا۔عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
دوران سماعت سلمان صفدر نے عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کی ہیں۔استغاثہ مسلسل صرف ایک ہی شخص کی ذاتی حیثیت میں حاضری پر زور دیتا ہے۔ہم انڈر ٹیکنگ دے رہے ہیں۔3 مارچ کو عمران خان پیش ہو جائیں گے۔ایف آئی اے سپیشل پبلکپراسیکیوٹررضوان عباسی عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو 3 شرائط پر عبوری ضمانت دی گئی۔۔2 شرائط عمران خان کی طرف سے پوری نہیں کی گئیں۔عدالت کو ملزم کا کنڈکٹ دیکھنا ہوگا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو 9 بار حاضری سے استثنیٰ دیا جا چکا ہے۔آپ نے کبھی چیلنج کیا؟۔
Comments are closed.