وعدہ ہے رانا ثنا کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان

احتجاج کے لیے کال کب دینی ہے؟،یہ صرف مجھے پتہ ہے لیکن احتجاج کی کال تب دوں گا جب مجھے لگے گا کہ کارکنان تیار ہیں:ل، سابق وزیراعظم عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے کال کب دینی ہے؟۔یہ صرف مجھے پتہ ہے لیکن احتجاج کی کال تب دوں گا جب مجھے لگے گا کہ کارکنان تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ امتحان کا وقت ہے۔رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے۔میرا وعدہ ہے کہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آزادی پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی، قربانیاں دینا پڑتی ہیں، یہ لوگ ہمیں آرام سےآزادی نہیں دیں گے۔میں ایک آزادانسان ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، کبھی بزدل آدمی لیڈرنہیں بن سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب حکومت روس سے تیل اور گندم لینے کی بات کر رہی ہے، آج ملک پر مہنگائی کا سمندر ہے، سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی۔ملک میں آج بدترین مہنگائی ہے، جو لوگ ان کو لے کر آئے یہ ان سے ڈرے ہوئے تھے، انہوں نے بھی ہمارے دور میں دھرنے دیئے ہم نے کسی کو نہی

Comments are closed.